ریونیو میں اضافے کیلئے پی آئی اے کا ریاض ائیرکیساتھ تاریخی کارگو معاہدہ

ریونیو میں اضافے کیلئے پی آئی اے کا ریاض ائیرکیساتھ تاریخی کارگو معاہدہ

0

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ کیا ہے۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق اس معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو کو ریاض منتقل کیا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو دنیا بھر میں اپنی منزل تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز کی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر ایردوان کو مبارکباد

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باضابطہ طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور یہ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہے، جس سے قومی ایئر لائن کے بین الاقوامی آپریشنز میں نئی ترقی کے امکانات پیدا ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.