پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے سندھ کو آزاد کرواؤں گا

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں ایم کیو ایم سے پوچھتا ہوں کیا وہ زرداری کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہیں؟ کیا پیپلز پارٹی نے کراچی کے مسائل حل کرا دیے؟

انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،دشمن بھی ایسا نقصان نہیں پہنچتا،جیسا ان چوروں کو مسلط کر کے پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت میری حکومت ہٹائی گئی، بڑے بڑے ڈاکو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں،جب احتساب ہونے لگتا ہے تو باہر بھاگ جاتے ہیں اور پھر ڈیل کر کے واپس آجاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کےفنانس کا انجن ہے،کراچی اوپر جاتاہے تو پاکستان اوپر جاتاہے اور جب کراچی کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو ملک کی طبیعت خراب ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ پریشان ہے،قوم مقروض ہوگئی ، 6 ماہ پہلےجب ہم گئے تو پیٹرول 150 روپے تھا، ہمارے جانے کے بعد آٹا بھی 100 روپے سے اوپر ہے،مارچ سے فارغ ہوجاؤں تو میرا رخ اندرون سندھ ہوگا، کراچی بھی آؤں گا، زرداری مافیا نے اندرون سندھ کے لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے

 عمران خان نے مزید کہا کہ مریم ،شہباز بری ہوگئے،نوازشریف اور زرداری بھی باعزت بری ہوجائیں گے،صرف چھوٹے چھوٹے چور پکڑے جائیں گے،کوئی بڑا ڈاکو نہیں پکڑا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button