مظفر آباد میں شہدائے جموں فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد، 23 ٹیموں کی شرکت
بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے تعاون سے مظفر آباد میں شہدائے جموں فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جس میں 23 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ شاہ فٹبال کلب اور ریال فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا، جہاں شاہ کلب نے دلچسپ پینلٹی کک پر کامیابی حاصل کر کے مسلسل پانچویں بار ٹورنامنٹ جیتا۔
شائقین کی بڑی تعداد نے میچ کا لطف اٹھایا اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا۔ فائنل کے دوران قرعہ اندازی میں ارسلان مقبول کیانی نے عمرہ کا ٹکٹ جیتا۔ بینک کے صدر و سی ای او، شاہد شہزاد میر، نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی اور فاتح ٹیم کو ٹرافی، کھلاڑیوں کو شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔
ڈسٹرل فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر مہتاب احمد میر اور دیگر کو بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کی گئی۔ کشمیر بینک صحت مند معاشرے کی تعمیر اور کھیلوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔