سہیل آفریدی کی آمد، اڈیالہ جیل کے قریب علاقہ میدانِ جنگ بن گیا

سہیل آفریدی کی آمد، اڈیالہ جیل کے قریب علاقہ میدانِ جنگ بن گیا

0

اڈیالہ جیل کے باہر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر تحریک انصاف کے کارکنوں میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ کارکن آپس میں الجھ گئے، ایک دوسرے کو دھکے، مکے اور تھپڑ مارے۔

ویرات کوہلی اور روہت شرما پر تنقید کرنے والے لال بیگ ہیں ، اے بی ڈی ویلیئرز

سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل پہنچے، تاہم ان کی آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی۔ اس دوران کارکنوں کے درمیان تصادم اس وقت شروع ہوا جب ڈی آئی خان سے آئے ایک کارکن نے وزیراعلیٰ سے ملنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں سہیل آفریدی کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پر بھی کارکنوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس سے موقع پر بدنظمی پیدا ہو گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کر کے کارکنوں کو منتشر کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.