جعلی ویزوں کا انکشاف ،دبئی میں روزگار کے خواہشمند نوجوان ہو جائیں ہوشیار

جعلی ویزوں کا انکشاف ،دبئی میں روزگار کے خواہشمند نوجوان ہو جائیں ہوشیار

0

متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی وسائل و امارات کاری نے بیرون ملک سے روزگار حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو متنبہ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں جعلی ملازمتوں اور ویزا فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ وزارت کے مطابق متعدد جعلساز خود کو معروف کمپنیوں یا بھرتی ایجنسیوں کے نمائندے ظاہر کر کے امیدواروں سے ملازمت کے نام پر ویزا یا انٹری فیس کے طور پر رقم وصول کر رہے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع

وزارت نے وضاحت کی کہ متحدہ عرب امارات میں حقیقی ملازمت کی پیشکش صرف وزارت افرادی وسائل و امارات کاری کے ذریعے ہی کی جاتی ہے اور اس کے ساتھ سرکاری ورک انٹری پرمٹ فراہم کیا جاتا ہے۔

وزارت نے خبردار کیا کہ اگر کوئی شخص متحدہ عرب امارات میں نوکری کی پیشکش کرے تو یہ یقینی بنائیں کہ وہ پیشکش مجاز ذرائع سے ہو۔ ملک کے قانون کے مطابق بھرتی کے تمام اخراجات آجر یعنی کمپنی برداشت کرتی ہے، امیدوار سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جا سکتی۔

وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی کی ساکھ جانچنے کے لیے “نیشنل اکنامک رجسٹر” پر اس کی رجسٹریشن کی تصدیق کی جا سکتی ہے، جبکہ ویزا کی اصلیت معلوم کرنے کے لیے دبئی کے ویزوں کی جانچ جی ڈی آر ایف اے ویب سائٹ سے اور دیگر امارات کے ویزے آئی سی پی ای چینلز پلیٹ فارم کے ذریعے چیک کیے جا سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.