اچھی صحت کیلئے ہر ہفتے کتنے قدم چلنا بہترین ہوتا ہے؟

اچھی صحت کیلئے ہر ہفتے کتنے قدم چلنا بہترین ہوتا ہے؟

0

روزانہ ورزش یا جم جانے کے لیے وقت نہیں؟ تو فکر کی بات نہیں، اچھی صحت برقرار رکھنے کے لیے ہر ہفتے صرف تھوڑا سا وقت نکال کر چہل قدمی کافی ہے۔

ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق ہفتے میں محض ایک یا دو دن کم از کم چار ہزار قدم چلنے سے امراضِ قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو سکتا ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ سات سے دس ہزار قدم چلنا ضروری نہیں۔ اگر کوئی شخص ہفتے میں ایک یا دو دن بھی چند ہزار قدم چلتا ہے تو امراضِ قلب سے موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 71 سال تھی۔ 2011 سے 2015 تک ان کی جسمانی سرگرمیوں کا ڈیٹا جمع کیا گیا اور 11 سال تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں ایک یا دو دن چار ہزار قدم چلنے والی خواتین میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 26 فیصد اور امراضِ قلب سے موت کا خطرہ 27 فیصد تک کم ہو گیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس عمران خان کی درخواست منظور

جن خواتین نے ہفتے میں تین دن اتنے قدم چلنے کی عادت اپنائی، ان میں موت کا خطرہ 40 فیصد اور امراضِ قلب سے موت کا خطرہ 27 فیصد کم پایا گیا۔ جبکہ ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ دن پانچ سے سات ہزار قدم چلنے سے موت کا خطرہ 32 فیصد اور امراضِ قلب سے 16 فیصد تک گھٹ گیا۔

محققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق محدود پیمانے پر تھی، کیونکہ اس میں طویل المدتی اثرات کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ روزانہ دس ہزار قدم چلنا ضروری نہیں، بلکہ ہفتے میں ایک یا دو دن چند ہزار قدم چلنے سے بھی جان لیوا بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

امریکا کی وینڈر بلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی اگست 2025 کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ 15 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے بھی اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے جتنا ہر ہفتے 150 منٹ تک معتدل یا سخت ورزش سے ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لیے ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ ورزش یا جسمانی سرگرمی ضروری ہے، لیکن اگر یہ ممکن نہ ہو تو روزانہ صرف 15 منٹ تیز چہل قدمی بھی کافی فائدہ مند ہے۔

تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے والوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 20 فیصد کم ہو جاتا ہے، جبکہ سست رفتاری سے روزانہ تین گھنٹے چلنے والوں میں یہ کمی صرف 4 فیصد تک ہوتی ہے۔

چہل قدمی جسمانی وزن کو متوازن رکھنے، بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے، کینسر کے خطرے کو گھٹانے، جوڑوں کے درد میں کمی اور قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.