sui northern 1

سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل ہوسکتاہے، حسن مرتضیٰ

سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل ہوسکتاہے، حسن مرتضیٰ

0
Social Wallet protection 2

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی بلکہ چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے مہلت دیتی ہے۔ سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل کیا جا سکتا ہے، لیکن پیپلز پارٹی نے جلد بازی کے بجائے بہتری کی کوشش کا فیصلہ کیا ہے۔

sui northern 2

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں جلدی نہیں کرنی بلکہ مزید بہتری کی کوشش کرنی ہے۔ سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل ہو سکتا ہے، لیکن پیپلز پارٹی کی قربانیوں سے ہی نظام بحال ہوا۔ آج پارلیمان تو پانچ سال مکمل کر لیتی ہے لیکن کوئی بھی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پاتی۔

فنڈز ختم، مہم بند؟ عالمی ادارہ صحت کی خطرناک وارننگ سامنے آگئی

ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا پیپلز پارٹی مریم نواز سے ان کی مبینہ بدتمیزی پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے؟ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی بات ہے، شاید یہ ان کے لاشعور میں ہے، ہم اسے محسوس بھی نہیں کرتے۔ اگر پارٹی ترجمان لفظوں کے چناؤ اور کیمونیکیشن اسکل بہتر کر لیں تو سیاستدان تماشہ نہیں بنیں گے۔ آج بھی ہم سڑکوں کے لیے اربوں روپے قرض لے رہے ہیں، تو موسمیاتی تبدیلی کے لیے کیوں بات نہیں کرتے؟

انہوں نے پنجاب حکومت پر سیلاب کے دوران غلط اعداد و شمار دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اتنی کم کشتیوں میں لاکھوں لوگوں کو ایک ہفتے میں ریسکیو نہیں کیا جا سکتا۔ موجودہ وسائل کے ساتھ اتنے لوگوں کو بچانے میں کم از کم چھ ماہ لگ جائیں گے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فوری امداد کا طریقہ مؤثر تھا، اب جو امداد دی جا رہی ہے وہ کس نظام کے تحت ہے؟

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی خود طے کرے گی کہ حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دینا ہے یا نہیں۔ کیا وہ اپنی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے جن کے کنٹرول میں اپنے لوگ بھی نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو حسن مرتضیٰ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔ پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ پیپلز پارٹی کے رہنما مسلم لیگ ن کی حکومت برداشت نہیں کر پا رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.