وزیراعلیٰ مریم نواز کے ردِعمل کے بعد زعفران گلگتی گرفتار

گرفتار نوجوان کی والدہ کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز سے رحم کی اپیل

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک متنازع ٹویٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے صرف ایک لفظ لکھا — “Imagine!” — جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا اور قانونی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا۔

یہ ٹویٹ ایک سوشل میڈیا صارف ایم زعفران گلگتی کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اشتعال انگیز الفاظ استعمال کیے گئے۔

اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زعفران گلگتی کو گلگت سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق ایک آن لائن گروپ سے ہے اور جس وقت اس نے متنازع ٹویٹ کیا وہ ترنول کے ایک مدرسے میں موجود تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں کل اسے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملزم کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رحم کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے روتے ہوئے کہا:

“میرا بیٹا میرا اکلوتا سہارا ہے، یتیم بچوں کا باپ ہے۔ اُس نے جذبات میں آ کر غلطی کی، برائے کرم اُسے معاف کر دیا جائے۔”

یہ واقعہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک سنگین سبق بن کر سامنے آیا ہے کہ آن لائن اظہارِ رائے کرتے وقت قانونی حدود کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق آزادیِ اظہار اپنی جگہ، مگر کسی بھی قسم کا تشدد یا اشتعال انگیز مواد ناقابلِ برداشت ہے۔

اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ ریاستی عہدے داروں یا کسی بھی فرد کے خلاف نفرت انگیز یا اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.