حکومت سندھ کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان

0

حکومت سندھ نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے 58 ارب روپے کے مالیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس سے ایک سے 25 ایکڑ زمین رکھنے والے 4 لاکھ 11 ہزار کاشتکار مستفید ہوں گے۔ صوبائی حکومت نے وفاق سے 2 سے 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 24 ہزار 700 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی، جو گندم کی بوائی سے قبل براہِ راست کسانوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

 

صوبائی وزیرِ زراعت سردار بخش مہر نے کہا کہ حکومت کی ترجیح کسانوں کو مالی مشکلات سے نکالنا ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں گندم کے ذخائر 1.385 ملین میٹرک ٹن ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 9 ہزار روپے فی 100 کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔

 

سندھ کے محکمہ خوراک نے وفاق کو تجویز دی ہے کہ 2025-26 کی نئی ویٹ ریلیز پالیسی کے تحت آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے 84 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے۔

 

صوبائی حکومت نے امدادی رقم کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرلز کی نگرانی میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔

 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اقدامات میں تاخیر ہوئی یا ذخیرہ اندوزی جاری رہی تو سندھ میں غذائی عدم تحفظ بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.