پنجگور کے علاقے بالگتر میں ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار زخمی بھی ہوئے، جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ کسی ممکنہ فرار یا مزید خطرے کو روکا جا سکے۔