شرح سود میں کمی سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے سے مشروط ہوگی: گورنر اسٹیٹ بینک

شرح سود میں کمی سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے سے مشروط ہوگی: گورنر اسٹیٹ بینک

0

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ شرحِ سود میں ممکنہ کمی کا فیصلہ حالیہ سیلابوں سے ہونے والے معاشی نقصانات کے تخمینے اور آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے پر منحصر ہوگا۔
پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی جانب سے ملک بھر میں 38 جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست جاری
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے بتایا کہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف کے اندر رہنے کی توقع ہے، تاہم قلیل مدت میں یہ شرح 5 سے 7 فیصد تک ہدف سے زیادہ رہ سکتی ہے۔

ان کے مطابق، سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور مستقبل میں بھی ایسی پالیسی مؤثر ثابت ہوگی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں کے درمیان ہم آہنگی کے باعث ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.