شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم ڈپریشن سے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل،محکمہ موسمیات

0

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود موسمی سسٹم شدت اختیار کر رہا ہے، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم ڈپریشن سے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور اگلے 12 گھنٹوں میں طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اگر یہ طوفان بنتا ہے تو اس کا نام "شکتی” رکھا جائے گا، جو سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے اور اس کا مطلب "طاقت” ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ سسٹم مزید شدت اختیار کر کے شدید سمندری طوفان میں بھی بدل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم اس وقت کراچی سے تقریباً 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے اور اس کے زیر اثر سمندر میں طغیانی کی کیفیت برقرار رہے گی۔ پیش گوئی کے مطابق یہ سمندری طوفان 5 یا 6 اکتوبر تک بحیرہ عرب میں موجود رہ سکتا ہے۔

ادھر ماہی گیروں کو بھی سخت ہدایت کی گئی ہے کہ 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں کیونکہ سمندری لہریں انتہائی بلند اور خطرناک رہنے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.