گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمی

0

ژوب میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ گورنر کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے فائرنگ ہوئی، گورنر سے ملاقات کیلئے آنے والے 3 طلبا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمی طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے، زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین سے ہوئی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.