مشن نورکا شوشہ پتہ نہیں کس نے چھوڑا ہے ہمیں نہیں معلوم، بیرسٹر گوہر کی وضاحت

0

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےوضاحت دیتے ہوئےکہا کہ مشن نور کا شوشہ پتہ نہیں کس نے چھوڑا ہے ہمیں نہیں معلوم،اسکا پارٹی سطح پر اعلان نہیں کیا گیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت تھی مگرملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،وجہ نہیں بتائی گئی،امید ہےکل بانی سے ملاقات ہو جائےگی،ملاقات ہونی ضروری ہے،حالات میں بہتری آسکتی ہے۔بیرسٹرگوہر نےمزیدکہا پارٹی بانی کی ہدایات پرچلتی ہےسوشل میڈیا پرنہیں،سوشل میڈیاایسا فورم ہے جس پرکسی کا بھی کنٹرول نہیں،ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں،ہم آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بات کررہے ہیں۔انہوں نےکہاجی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی ملزم ہیں،انکی خواہش کا احترام ہونا چاہیے، فیئرٹرائل کا مقصد ملزم کوصفائی کا ہر طرح موقع فراہم کرنا ہے،پاکستان سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ بہت اچھی بات ہے، ہمیشہ سعودی عرب کی حمایت کی،پارٹی مؤقف ہےکہ امت مسلمہ کو مضبوط کرنے کی حمایت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.