سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کی شامت، ایف بی آر نے ڈیٹا جمع کرلیا

0

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈیٹا جمع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے  ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، جبکہ  شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے، سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے لیکن گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم کی مدد سے فہرستیں تیار کر لی ہیں، ایف بی آر نے نے سوشل میڈیا پر دکھاوا کرنے والوں امرا کے خلاف بھی مکمل ڈیٹا تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی دولت دکھانے والے افراد جو گوشوارہ جمع نہیں کرائے گا، ٹیکس حکام کے ریڈار میں آ جائیں گے، سوشل میڈیا پر مہنگی گاڑی، مہنگے موٹر سائیکل، مہنگی کشتیوں کی نمائش کرنے والوں کے گوشواروں کی چھان بین کی جائے گی۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مہنگے بنگلوں، فلیٹس، فارم ہاؤسز، مہنگے  کپڑوں، جیولری اور گھڑیوں کی نمائش کرنے والے کو گوشوارہ جمع نہ کرانے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، شادیوں پر20،20 ہزار ڈالر مالیت کے سوٹ استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ انکم ٹیکس گوشواروں میں یہ طرزِ زندگی ظاہر نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنے والوں بھی گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایکشن کی زد میں آئیں گے، دولت کی نمائش کرنے والے کی شناخت کے لیے نادرا نے ایف بی آر کی بھرپور معاونت کی ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ دولت کی نمائش کرنے والے کے اخراجات، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ، اور بیرون ملک سفر کی تمام تفصیلات حاصل ہوچکی ہیں، ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.