نیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ

0

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نیٹو ممالک رضامند ہوں تو روس پر سخت پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں اور نیٹو کو روس سے ایندھن کی خریداری بند کر دینی چاہیے۔

انہوں نے چین پر 50 سے 100 فیصد مشروط ٹیرف لگانے کی بھی بات کی جو یوکرین جنگ ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، تاہم یہ ٹیرف روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد معطل ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ امریکہ کی نہیں بلکہ بائیڈن اور زیلنسکی کی شروع کی ہوئی ہے اور وہ جنگ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.