حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلیے ائیرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا

0

 پاکستان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کیلیے اہم سنگ میل عبور، حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلیے ائیرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا۔

جدید ایئرلفٹ ڈرون 200 کلو گرام وزنی شخص کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سیلاب میں پھنسے افراد کی ریسکیو کیلیے ایئرلفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت جاری کر دی۔

سول ڈیفنس نے جنوبی پنجاب بھجوانے سے پہلے ایئرلفٹ ڈرون کی ٹیسٹ فلائیٹس مکمل کیں جس کی ویڈیو حکومتِ پنجاب کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ سول ڈیفنس کیلیے 10مزید ائیرلفٹ ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ائیرلفٹ ڈرون سروس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، سیلاب و ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس جوان فرنٹ لائن سولجرز ہیں، سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ اہلکار و رضاکار قیمتی انسانی جانیں بچا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.