بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق علیمہ خانم کا بڑا بیان سامنے آگیا

0

 بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہیں سامنے آنے کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا بڑا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خانم نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کی صحت سے متعلق باتے کرتے ہوئے بتایا کہ انکی صحت بالکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں ان کو چکر آرہے ہیں۔

علیمہ خانم نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے خود کہا انھیں چلتے ہوئے چکر آتے ہیں، بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دے دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی نے پوچھا مجھے کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے، میں نے کہا یہ چاہتے ہیں آپ کا پیغام باہر نہ جائے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایت کی ہے سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہوں۔

علیمہ خانم نے کہا ک بانی نے کہا ہے جتنے سینیٹرز کمیٹیوں میں بیٹھے ہیں وہ فوری استعفی دیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کچھ دنوں تک اگلا لائحہ عمل دوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.