
غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف ہالی وڈ سمیت تیرہ سو سے زائد بین الاقوامی فنکاروں، ہدایت کاروں اور فلم سازوں نے اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے کا عزم کیا ہے، فلم ورکرز فار فلسطین گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے عہد نامے پر مشہور اداکاروں اور فلم نے دستخط کیے ہیں، دستخط کنندگان نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فلمی اداروں، فیسٹیولز، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کریں گے، عہد نامے میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی تباہ کاریوں اور چون ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی ہے، ساتھ ہی بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل پر نسل کشی اور غیر قانونی قبضے کے الزامات کو درست قرار دیا گیا ہے۔
