بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہیں غلط ہیں، بیرسٹر گوہر

0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں کو غلط قرار دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پنجاب کے علاقے وزیر آباد کا دورہ کیا۔ اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال پر قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ سیلاب کی باعث لاکھوں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ساڑھے 4 ہزار دیہات زیرآب آ چکے ہیں۔ اس کے باوجود خیبرپختونخوا میں سیلاب کے دوران پنجاب کی عوام نے بھرپور ساتھ دیا۔ اب دیگر صوبوں اور عوام کو پنجاب کی مدد کی طرف آنا چاہیے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے۔

ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ ہمارا اصولی فیصلہ ہے۔ کیونکہ پی ٹی آئی اراکین کی قومی اسمبلی سے نااہلی غیر قانونی ہے۔ اور الیکشن کمیشن کو اسپیکر کے ریفرنس کے بغیر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے متعلق افواہیں غلط ہیں۔ اور سیاسی استحکام کے لیے تناؤ کو کم کرنا ہو گا۔ ابھی بھی وقت ہے کہ معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.