پاک بحریہ نے عزم و حوصلے سے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا،وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے افسران، جوانوں اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے ہر دور میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بے مثال جذبے سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، چاہے وہ ۱۹۶۵ کی جنگ کا یادگار آپریشن سومنات ہو یا حالیہ معرکہ حق، پاک بحریہ نے اپنی تیاری اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی آبی سرحدوں اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا جانتا ہے، اور پاک بحریہ صرف دفاعی محاذ پر ہی نہیں بلکہ آبی معیشت، بندرگاہوں کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ملک کی خوشحالی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پاک بحریہ کے ماضی اور حال کے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور وطن عزیز کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی۔
