اب کی بار اسکور چھ -صفر نہیں بلکہ 60-0 ہوگا , ائیر وائس مارشل کا انڈیا کو پیغام
یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈزتبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی کے دستے نے مزار قائد پر گارڈزکے فرائض سنبھال لئے، ائیرآفیسرکمانڈنگ ائیر وائس مارشل شہر یار خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایئرآفیسرکمانڈنگ ایئروائس مارشل شہریارخان کی مزار قائد پرحاضری دی، مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے، ائیر وائس مارشل شہر یار خان نے کہا کہ مزارقائد پر گارڈزکے فرائض سنبھالنا پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان کیلئے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا گیا،پاکستان ایئر فورس کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دے گی،ملکی دفاع کے لیے ہم ہرمحاذ پر تیار کھڑے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی، اگر دشمن نے پھر جارحیت کی تو اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔
اسلام آباد میں یوم دفاع کے موقع پرنیول ہیڈکوارٹرزمیں یادگارشہدا پرتقریب منعقد ہوئی، نیول چیف ایڈمرل نویداشرف نے یادگار شہدا پرپھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی، تقریب میں پاک بحریہ کے افسران،سیلرز،شہدا کی فیملیز نے شرکت کی۔
اس قبل پاکستان کے 60 ویں یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج نے خصوصی پیغام جاری کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اورا ئیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے یوم دفاع و شہدا کی 60 ویں سالگرہ پر بہادر شہدا اور ان کے اہل خانہ کوخراج عقیدت پیش کیا۔
