گلگت بلتستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں جنہوں نے اس خطے کو تجارتی مرکز میں بدلنے کی بنیاد رکھ دی ہے، قدرتی وسائل اور اہم جغرافیائی مقام کے باعث یہ علاقہ عالمی منڈیوں سے جڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سی پیک کے تحت بننے والی شاہراہیں، سرنگیں اور توانائی کے منصوبے نہ صرف مقامی روابط کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ سیاحت، کاروبار اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ کر رہے ہیں، ماہرین کے مطابق گلگت بلتستان اقتصادی ترقی کا اسٹریٹجک مرکز بننے جا رہا ہے اور سی پیک نے اس کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، وزیراعظم کی جانب سے چار ارب روپے کے فنڈز کے اعلان کے بعد ترقیاتی عمل مزید تیز ہو گیا ہے جو نہ صرف پاکستان کی معیشت کو سہارا دے گا بلکہ وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان تجارتی ربط کو بھی مضبوط بنائے گا، تجزیہ کاروں کے مطابق گلگت بلتستان پاکستان کے عالمی تجارتی خوابوں کا دروازہ بن رہا ہے۔
