خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں جس سے لوگ خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں بونیر، صوابی، چترال اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
