مون سون کا موجودہ دباؤ کب تک رہے گا؟ این ڈی ایم اے کی جانب سے اہم خبر آگئی

0

 چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سنگین ہو چکے ہیں اور اگر درجہ حرارت بڑھتا رہا تو گلیشئر جلد ختم ہو جائیں گے، موجودہ مون سون کا دباؤ دس ستمبر تک جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ستلج کے علاقے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو نکالا جا چکا ہے، مختلف علاقوں میں دو ہزار ایک سو ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے اور گلگت بلتستان کی تباہی کی بحالی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خطرناک علاقوں سے لوگ نکالے جا رہے ہیں، نشیبی علاقے خالی کروائے جائیں گے، اور ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیموں نے بھی مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ چیئرمین کے مطابق گلیشئر پگھلنے سے خشک سالی کے خطرات بڑھ رہے ہیں جس سے خوراک اور پانی کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ اگلے سال سیلاب کی شدت بائیس فیصد زیادہ ہو سکتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ محکمہ موسمیات کچھ ماہ پہلے ہی پیش گوئی دیتا ہے اور این ڈی ایم اے خطرات سے آگاہ کرتا ہے، اس وقت ملک میں سات ہزار پانچ سو گلیشئر ہیں جن میں زیادہ تر شمالی علاقوں میں تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.