فتنہ الخوارج کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

0

خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔

ڈی پی او اپردیر کے مطابق کل سے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران تحصیل دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ ہاتن درہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آپریشن میں علاقے سلام کوٹ کا ایک شہری شہید جبکہ8پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، شہید یار محمد کا نماز جنازہ رات گئے پولیس لائن میں ادا کردیا گیا

پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد 14 اگست کی رات پناہ کوٹ دیر میں پولیس وین پر حملے میں ملوث تھے۔ حملے مین 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب ہنگو میں دوآبہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں طورہ وڑی کے مقام پر ایف سی قلعے پر دہشتگردوں کے حملے میں دو ایف سی اہلکار شہید جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل بنوں میں چوکی درے پل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے دستی بم سے حملے میں نائب چوکی انچارج زخمی ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.