برطانیہ نے پاکستان میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر امداد کا اعلان کردیا۔برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق برطانیہ نے پاکستان میں مون سون ایمرجنسی رسپانس کیلئے 50 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے، امداد سے پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے 2 لاکھ23 ہزار سے زائد افراد کی مدد کی جائے گی۔
امداد کے تحت خشک راشن، ریسکیو آپریشن، موبائل میڈیکل کیمپس، پانی کے نظام کی بحالی شامل ہے جب کہ زرعی آبپاشی چینلز کی مرمت،کھیتی باڑی و روزگار کی بحالی بھی امدادی پروگرام کا حصہ ہے۔اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں موبائل میڈیکل کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ صحت کی سہولیات برقرار رہیں، بےگھر خاندانوں کو راشن، عارضی رہائش کاسامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔