ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری

0

 

 

نیشنل سرٹ نے ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کردی، اداروں کو ڈیٹا انکرپشن، ایکسیس کنٹرولز اور بریکیج پروٹوکولز نافذ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

سرٹ کی ایڈوائزری کے مطابق پرانے سسٹم، کمزور سائبر سیکیورٹی اور بدنیتی پر مبنی ایپس بڑے خطرات ہیں، شناختی کارڈ، صحت اور مالی ریکارڈز کی چوری عوامی اعتماد کیلئے سنگین خطرہ قرار دی گئی ہیں۔

نیشنل سرٹ نے خبردار کیا کہ ڈیٹا لیک کرنے والے اداروں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ ایڈوائزری میں اداروں کو زیرو ٹرسٹ ماڈل اور ڈیزاسٹر ریکوری پلان اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، عوام کو صرف ضرورت پڑنے پر شناختی کارڈ یا ذاتی دستاویز فراہم کرنے اور کاپی پر مقصد واضح لکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں مضبوط پاس ورڈز، ملٹی فیکٹر تصدیق اور غیرمصدقہ ذرائع سے ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ نیشنل سرٹ نے واضح کیا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن صرف قانونی تقاضہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کی اسٹریٹجک ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.