ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز ختم ہو گئے وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے بعد 54 سال بعد ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کا حتمی طور خاتمہ ہو گیا۔
وفاقی کابینہ کے اس منظوری کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے۔
اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز گزشتہ ماہ 31 جولائی کو بند کر دیے گئے تھے اور وزارت صنعت وپیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔