قومی کرکٹرز کے دو ہزار پچیس سے دو ہزار چھببیس کے سینٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان نہیں تاہم ذرائع کے مطابق ڈی کیٹیگری میں سب سے زیادہ رد و بدل متوقع ہے،
جہاں کئی کھلاڑیوں کی چھٹی اور کچھ نئے ناموں کی شمولیت کا امکان ہے، کوچز، ہائی پرفارمنس، فنانس اور انٹرنیشنل شعبوں کی مشاورت حتمی مرحلے میں ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اعلان کیا جائے گا، یہ سینٹرل کنٹریکٹ کے تین سالہ مالی ماڈل کا آخری سال ہے، ذرائع کے مطابق جو کھلاڑی اب کسی بھی فارمیٹ کا حصہ نہیں وہ باہر ہو جائیں گے، حسن نواز، محمد حارث، صفیان مقیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان کے ناموں پر غور جاری ہے جبکہ حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان کی شمولیت کے بھی امکانات ہیں، دوسری طرف عامر جمال، محمد حریرہ، حسیب اللہ، عثمان خان اور محمد علی کی کنٹریکٹ میں شمولیت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔