40 سے 60 ہزار روپے ماہانہ! نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

0

ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کے لیے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا گیا ، جس میں طلبا کو 40 سے 60 ہزار کے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کے لیے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس پروگرام کے لیے 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ، پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، جب کہ پیرا ویٹس اور معاونین لائیواسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40 ہزار روپے ملیں گے۔

دو سالہ ایل اے ڈی کورس مکمل کرنے والے نوجوان بھی اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد صوبے میں لائیواسٹاک کی ترقی اور فروغ ہے، جس سے نہ صرف دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت لائیواسٹاک فارمرز کو علاج اور مشاورت کی سہولت ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب کو لائیواسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا حب بنایا جائے گا، "ہم آج بھی لائیواسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.