محکمہ انلینڈ ریونیو آزادجموںوکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق محکمہ انلینڈ ریونیو کے شعبہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حوالہ سے مالکان گاڑیوں کی طرف سے گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگیوں اور وصولی سے متعلق سنٹرل بورڈ آف ریونیو میں تسلسل سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ موصولہ شکایات اور مستقبل میں اس شعبہ کی بہتر کارکردگی، شفافیت اور گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کی بروقت اور صحیح وصولی کے حوالہ سے چیئر مین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو محمد رقیب خان نے شکایات سیل (Complaints Management Cell) کے قیام کی منظوری دی ہے۔ شکایت سیل میں آزاد کشمیر بھر سے لوگ اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ شکایات سیل (Complaints Management Cell) آزاد جموں وکشمیر کے تمام دفاتر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور دیگر امور سے متعلق ہمہ وقت رہنمائی اور موصولہ شکایات کا بروقت ازالہ کرے گا۔لہذا عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر وٹوکن ٹیکس کی ادائیگی و وصولی کے حوالہ سے کسی بھی قسم کی شکایت اسسٹنٹ کمشنر انلینڈ ریونیو فوکل پرسن شکیل احمد کے نمبر 03009110079اورانچارج ایکسائز موبائل اسکواڈ آزاد کشمیر عتیق الرحمان موبائل نمبر 03333787818 بذریعہ ٹیلیفون یا واٹس اپ (WhatsApp) پر درج کروا سکتے ہیں۔