بجلی بلوں میں بڑا ریلیف ، صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

0

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ آئندہ ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) کو بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

 

یہ درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت جمع کروائی گئی ہے۔ نیپرا آج اس درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

 

اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی سفارش منظور کر لی، تو صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف مل سکتا ہے۔ یہ ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک سمیت تمام سرکاری ڈسکوز پر لاگو ہوگی۔

 

ذرائع کے مطابق، اگر ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے بھی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی گئی تو فی یونٹ ریلیف 2 روپے 10 پیسے تک پہنچ سکتا ہے۔ فی الحال، اگست، ستمبر اور اکتوبر کے لیے 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

 

نیپرا کی جانب سے سماعت کے بعد بجلی کے نئے نرخوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، جس سے لاکھوں صارفین کو مہنگائی کے اس دور میں ریلیف ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.