غیرت کے نام پر ایک اور شادی شدہ خاتون قتل

0

بہاولپور کے علاقے تلہڑ میں ایک افسوسناک واقعے میں خاتون کو مبینہ طور پر شوہر، سسر اور دیور نے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے شک کی بنیاد پر خاتون کو پھندا لگا کر ہلاک کیا۔

 

واقعے کے بعد ملزمان خاموشی سے تدفین کی تیاری کر رہے تھے کہ پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

 

پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.