کل اسلام آباد کے کون کون سے علاقوں میں بجلی بند رہے گی ، اہم خبر آ گئی

0

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان کے مطابق، سسٹم کی دیکھ بھال اور ترقیاتی کام جاری ہیں، جس کے باعث درج ذیل فیڈرز اور علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

30 جولائی 2025 کو صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک جن علاقوں میں بجلی بند رہے گی، ان میں شامل ہیں:

  • اسلام آباد سرکل: شاہپور، اتهال، ٹریٹ، ٹی اینڈ ٹی، بھارہ کہو I & II، گالف سٹی فیڈرز

  • راولپنڈی سٹی سرکل: ای ایم ای کمپلیکس، جھنگی، زائرکن ہائیٹس، پی اینڈ ٹی وِنی فیڈرز

  • راولپنڈی کینٹ سرکل: شاہپور، اڈیالہ، ڈھوک نور، جاپان روڈ، جناح I & II، ڈیفنس روڈ، ہمایوں I، روز لائن، کلیال، ہمایوں روڈ، میجر ریاض منظور فیڈرز

  • اٹک سرکل: ماله والی، کھرپا، شکردار فیڈرز

  • چکوال سرکل: دریائے جلاب فیڈرز

صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جن علاقوں میں بجلی معطل رہے گی، وہ ہیں:

  • راولپنڈی کینٹ سرکل: جیل پارک 1، کار چوک، محبوب شہید، پارک ویو، پنڈی بورڈ فیڈرز اور ملحقہ علاقے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی اس عارضی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر مقررہ وقت سے پہلے کام مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی جلد بحال کر دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.