این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کاالرٹ جاری کر دیا۔

0

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری

 

🔺 گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر میں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش کا امکان

 

🔺 کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع

 

🔺 شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

 

🔺 چترال، بونی اور ریشن میں بارش اور گلیشیئرز کے پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع

 

🔺 مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان

 

🔺 این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت

 

🔺 متعلقہ ادارے ریسکیو ٹیمیں، مشینری اور عملہ ہمہ وقت تیار رکھیں

 

🔺 مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم ایز کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری

 

🔺 عوام موسمی صورتحال، خطرات اور احتیاطی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.