عمران خان کے بیٹوں کی رچرڈ گرینل سے ملاقات ، کیا ہونےجا رہا ہے ؟ جانئے

0

سینئر صحافی صابر شاکر نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان نے حال ہی میں امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےقریبی ساتھی اور خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی ہے،
جس نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا عمران خان کی رہائی کے لیے بین الاقوامی مہم کا آغاز ہو چکا ہے؟
واضح رہے کہ رچرڈ گرینل، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں نیشنل انٹیلی جنس کے قائم مقام ڈائریکٹر رہ چکے ہیں، نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا، جس پر پاکستان میں خاصا ردعمل دیکھنے میں آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.