چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پراپیگنڈا مہم شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے، جبکہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر، سمیراحمد سید کریں گے۔