اسلام آباد: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سسٹم کی دیکھ بھال اور ترقیاتی کاموں کی غرض سے 8 جولائی 2025ء کو مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی کی فراہمی اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کے بعض حصوں میں مقررہ اوقات کے مطابق معطل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق:
-
راولپنڈی سٹی سرکل کے اظہر آباد، گولڑہ، زرکون ہائٹس فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
-
اسلام آباد سرکل کے کری، رہاڑہ فیڈرز اور راولپنڈی سٹی سرکل کے پیپلز کالونی، ایچ پی ٹی، امیر حمزہ، آفیسر کالونی، I-14/2، I-14/3، لکھو روڈ، پنڈ ہون، مسلم آباد، گلزار شہید، پیرودھائی، باغ سرداراں، احسن آباد، رینج روڈ، سہام، چاکرہ فیڈرز پر صبح 7 بجے سے 11 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔
-
راولپنڈی کینٹ سرکل کے ڈیفنس روڈ، ہمایوں I، روز لائن، اڈیالہ، کلیال، ہمایوں روڈ، میجر ریاض منظور، جاپان روڈ، جناح I و II، نیو مندرہ فیڈر بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہوں گے۔
-
جہلم سرکل کے جاکھڑ فیڈر اور چکوال سرکل کے ڈفر، پی ڈی خان، پتوالی، بھڈیال فیڈرز پر بھی اسی روز بجلی کی فراہمی منقطع رہے گی۔
آئیسکو نے صارفین سے عارضی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر مینٹیننس اور اپ گریڈیشن کا کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہو جاتا ہے تو بجلی کی سپلائی جلد بحال کر دی جائے گی۔