نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) نے ملک بھر میں "آپریشن گرے” کے تحت بڑی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس کا مقصد غیر قانونی کال سینٹرز اور سائبر فراڈ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا ہے۔ اب تک کی کارروائیوں میں ترانوے افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ بارہ غیر قانونی کال سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں چھ غیر ملکی اور تین مقامی سہولت کار بھی شامل ہیں، جو سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ملوث تھے۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ غیر قانونی طور پر حاصل کیا گیا منافع بین الاقوامی ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جا رہا تھا۔
ڈی جی NCCIA کا کہنا ہے کہ سائبر جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔