مریم نوازکی ہدایات پر پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی
رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے،رپورٹ
(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات پر پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی۔
فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کےاعداد وشمارجاری کیےگئے،پنجاب کےدریاؤں،بیراجزاورڈیمزمیں پانی کی سطح سے متعلق اعداد و شمارشامل ہیں،مون سون بارشوں سےہونےوالےنقصانات بارے اعداد وشمار بھی فیکٹ شیٹ میں شامل ہیں۔
گزشتہ24 گھنٹوں میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک،گوجرانوالہ میں بارش کاریکارڈ جاری کیاگیا،گجرات، سیالکوٹ،حافظ آباد، چکوال اورڈیرہ غازی خان میں بارش ریکارڈ کی گئی،رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18شہری جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق بارشوں سے27 گھرمتاثراور57 شہری زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں11بچے3خواتین اور7 مرد شامل ہیں،زیادہ اموات کچےمکانات،خستہ عمارتوں و چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں،خانیوال اور اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے2 شہری جاں بحق ہوئے،منڈی بہاوالدین میں 2 بچے بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ حکومتی ہدایات کےمطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائیگی
مون سون بارشوں کا پہلا سپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا،پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجزمیں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظرپی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ لاہور،سیالکوٹ،فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، بڑے شہروں کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال کےپیش نظر الرٹ رہے۔
