بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، گھروں کو نقصان

0

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، گھروں کو نقصان
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5، گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.