بیرسٹر گوہر کے کہنے پر مخصوص نشستیں خالی نہیں چھوڑ سکتے، بیرسٹر عقیل ملک

0

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے کہنے پر مخصوص نشستیں خالی نہیں چھوڑ سکتے۔

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ مانتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ماننا پڑے گا، 9 ججز نے نظرثانی درخواست کو منظور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوتی تو وہ راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جہاں قومی ایشو ہے تو اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ جایا جاتا ہے، یہ لوگ اپنی مرضی سے خود پشاور ہائیکورٹ گئے اور حکم امتناع لیا۔

انہوں نے کہا کہ 336 کے ایوان کو کیسے خالی چھوڑا جاسکتا ہے، جس جماعت نے چیلنج ہی نہیں کیا وہ بعد میں مخصوص نشستوں کے لیے سپریم کورٹ گئی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔

عقیل ملک نے کہا کہ اصل قانون کو ری رائٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.