نادرا کی ب فارم اجرا پالیسی میں تبدیلی کی خبروں پر تردید

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر نادرا کی ب فارم اجرا کی پالیسی میں تبدیلی کی خبروں پر  تردید کردی گئی۔

ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ فارم بی کے اجرا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،فارم بی کے اجرا میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں۔ فارم بی کے حصول کے لیے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی۔

ترجمان نادرا نےشہریوں کو گمراہ کن معلومات شئیر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پر چلنے والے بیانات شہریوں کو گمراہ کرنے کا باعث ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین ⁦‪نادرا‬⁩ اسد رحمان گیلانی کا ریجنل ہیڈ آفس کراچی کا دورہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.