جہاز گرنے پر چینیوں نے بھارت کا مذاق اُڑانا بند نہ کیا، ایک اور ویڈیو آ گئی

0

پاکستان نے بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیاہے اور اس دوران پاکستان نے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرایا جس میں چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کا استعمال کیا گیا ۔

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھ رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اس کے بعد فوری چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے ایک گانا بنا کر شیئر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔

بھارت اپنی شکست تسلیم کر چکاہے لیکن چینی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارت کا مذاق اُڑانا بند نہیں ہوا بلکہ میمز اور مزاحیہ ویڈیوز کا سلسلہ مزید تیز ہو گیاہے ۔

اس گانے کی سب سے دلچسپ بات یہ ے کہ یہ گانا بھارتی معروف گلوکار دلیر مہندی کے مشہور زمانہ ’ تنک تنک تن تارا را ‘ کی طرز پر بنایا گیاہے جس میں رافیل طیاروں کی تباہ ہونے کی کہانی سنائی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.