پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا

0

 

پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ، ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا شہداکےاہلخانہ اورزخمیوں سےمکمل یکجہتی کرتےہیں، بارایسوسی ایشنزقراردادیں منظور کرے گی۔

پاکستان بارکونسل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی، بھارتی حملےکی مذمت کرتےہیں،اقوام متحدہ نوٹس لے۔دوسری جانب بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین۔ ملک بھر میں اطہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں، شرکا کا کہنا ہے بھارت نے پھر جارحیت کی تو کرارا جواب ملے گا۔

ملتان میں محکمہ صحت و بہودآبادی اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک افواج کی حمایت میں ریلی نکالی۔پیرمحل، محسن وال، ساہیوال ميں بھارتی جارحیت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکلے جبکہ روجھان اورجہانیاں میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔

نواب شاہ میں چیئرمین تعلیمی بورڈ کی سربراہی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جبکہ سبی اورچمن ميں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔میرپور آزاد کشمیرمیں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، جس میں فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.