لاہور میں 2 ڈرون حملوں کو ناکام بنانے اورملک کے مختلف علاقوں میں ڈرون گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات

0

لاہور کے علاقے والٹن سے پولیس کو ڈرون سے 2حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا جبکہ دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئیں۔پولیس دھماکےکی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر والٹن میں ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا، پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مزید برآں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات،انتظامیہ کا موقف بھی آ گیا

دوسری جانب گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گوجرانوالہ کینٹ کے قریب کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.