اسلام آباد میں سی ڈی اے کے افسران کی کرپشن بے نقاب، 5 افسر گرفتار

0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے وابستہ کرپشن میں ملوث 5 اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افسران میں اصغر علی، راجہ شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل ہیں، جو سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر تعینات تھے۔

ذرائع کے مطابق، ملزمان پر جعلی فائلوں کی بنیاد پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے جعلی اراضی متاثرین ظاہر کر کے سیکٹر I-14، E-11 اور D-13 میں 43 پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کیے، جو اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری اراضی پر قبضے کی سنگین مثال ہے۔

ملزمان کی گرفتاری اسپیشل جج سینٹرل II اسلام آباد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کیے جانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.