سوئی ناردرن کی تاریخ کا بلند ترین منافع،حصہ داروں کیلئے غیرمعمولی ڈیویڈنڈ کا اعلان

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

لاہور : سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے مالی سال 2023-24 کے لیے ریکارڈ منافع حاصل کرتے ہوئے 75 فیصد (فی شیئر 7.50 روپے) حتمی کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا، جو ہفتہ کے روز لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں بورڈ نے مالی سال 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی، جس کے مطابق کمپنی نے 30 ارب روپے قبل از ٹیکس اور 19 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ فی حصص آمدن 29.92 روپے رہی، جو گزشتہ سال کے 16.66 روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

سوئی ناردرن نے مشکل عالمی حالات، جغرافیائی کشیدگی اور مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کمپنی نے یو ایف جی (Unaccounted for Gas) کو کم کر کے 4.93 فیصد تک محدود کیا، جو گزشتہ اٹھارہ برسوں کی کم ترین سطح ہے۔

چیئرمین بورڈ، اسماعیل قریشی نے اس موقع پر مینیجمنٹ، عملے، بورڈ اراکین اور وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کا شکریہ ادا کیا، جن کی کوششوں سے یہ شاندار نتائج ممکن ہوئے۔ منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہا کہ کمپنی کی مسلسل ترقی اور استحکام باہمی تعاون اور واضح حکمت عملی کا ثمر ہے۔

کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں کو مزید مستحکم کرتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کے لیے طویل المدتی قدر تخلیق کرنے کے سفر کو جاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.