پہلگام حملہ: بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی شرمناک روایت ایک بار پھر بے نقاب

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے حملے نے ایک بار پھر بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی پُرانی اور شرمناک روایت کو اجاگر کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں اور دفاعی ماہرین کے مطابق یہ حملہ نہ صرف ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے بلکہ اس کا وقت اور طریقہ کار واضح طور پر بھارت کی ہائبرڈ وار حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھارت کے دورے پر تھے، جس سے اس بات کا شک پیدا ہوتا ہے کہ یہ واقعہ جان بوجھ کر عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے اور پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز کی تاریخ

پہلگام حملہ بھارت کی اس طویل تاریخ کا تسلسل ہے جس میں مختلف حملوں کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے:

  • 2007 – سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ: 68 افراد کی ہلاکت کے بعد الزام پاکستان پر لگایا گیا، تاہم بعد کی تحقیقات میں بھارتی فوج کے میجر رمیش اور دیگر ہندو انتہا پسندوں کا کردار سامنے آیا۔

  • 2008 – ممبئی حملے: عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ بعد میں سابق سی بی آئی افسر ستیش ورما نے انکشاف کیا کہ یہ حملے بھارتی حکومت کی منصوبہ بندی کا حصہ تھے تاکہ سخت انسداد دہشتگردی قوانین پاس کروائے جا سکیں۔

  • 2018 – کیرالہ حملہ: سیاحوں پر حملہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں انتخابات سے قبل کیا گیا، مقصد سیاسی فوائد حاصل کرنا تھا۔

  • 2019 – پلوامہ حملہ: 40 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد فوراً پاکستان پر الزام لگایا گیا۔ بعد ازاں سابق گورنر کے بیانات نے اس حملے کو بھارتی حکومت کی اندرونی سازش قرار دیا۔

  • 2023 – راجوڑی واقعہ: پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کو بھی پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی، جبکہ اصل مقصد بی جے پی کے پاکستان مخالف بیانیے کو تقویت دینا تھا۔

دفاعی ماہرین کی آراء

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود اس نوعیت کے حملوں کا ہونا خود بھارتی بیانیے پر سوال اٹھاتا ہے۔ ان کے مطابق "اتنی سخت سکیورٹی میں حملے کیسے ہو جاتے ہیں؟” اس کا جواب صرف ایک ہے: یہ حملے خود بھارت کی تیار کردہ فالس فلیگ کارروائیاں ہیں۔

مقصد: پاکستان کو بدنام کرنا

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کا مقصد نہ صرف پاکستان کو عالمی سطح پر دہشتگرد ریاست کے طور پر پیش کرنا ہے بلکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر، انتخابی فوائد حاصل کرنا بھی ہے۔

نتیجہ

پہلگام حملہ محض ایک واقعہ نہیں، بلکہ بھارت کے ریاستی طرزعمل اور اس کے اندرونی سیاسی مقاصد کو بے نقاب کرتا ہے۔ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بھارت کے ان من گھڑت اور خطرناک حربوں کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.